پاکستان
28 جون ، 2015

پاکستان میں گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی

پاکستان میں گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی

کراچی..........ملک بھر میں گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوگئی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے کسی علاقے میں گرمی کی شدید لہر کا کوئی خطرہ نہیں۔ سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہورہی ہے، ملتان میں شام ہوتے ہی آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں موسم بہتر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آج سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ، تربت 47 اور رحیم یار خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :