13 مئی ، 2012
ملاکا … جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے فائنل میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ ملائیشیا کے شہر ملاکا میں کھیلے گئے جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملائیشیا نے پاکستان کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ ملائیشیا کی ٹیم پاکستان پر ابتداء سے ہی چھائی رہی اور پہلے ہی منٹ میں فیصل ساری نے پنالٹی کارنر پر اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ پاکستان کی جانب سے ملائیشین گول پر بھرپور حملے کئے گئے تاہم وہ مقابلہ برابر کرنے میں ناکام رہے۔ ملائیشیا کے محمد سیام محمد یوسف نے 17 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 2-0 صرف کردی جو وقفے تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں جانب سے بھرپور حملے کئے گئے اور پاکستان نے گول کرکے خسارہ 2-1 کردیا تاہم قومی ٹیم مزید گول کرنے میں ناکام رہی اور فتح 2-1 سے ملائیشیا کے نام رہی۔