پاکستان
29 جون ، 2015

ایم کیو ایم رہنما عامر خان ضمانت پر رہا کردیئے گئے

ایم کیو ایم رہنما عامر خان ضمانت پر رہا کردیئے گئے

کراچی........کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو10 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کردیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ عامر خان کی رہائی ناقص تفتیش کے باعث ہوئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی درخواست پر ضمانت منظور کرلی اور انہیں دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ عامر خان کو 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف دہشتگروں کو پناہ دینے کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا ۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ایسی سازشیں ماضی میں بھی ہوئی ہیں ۔عدالت نے عامر خان کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوران ضمانت ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

مزید خبریں :