پاکستان
29 جون ، 2015

بزرگ پنشنرزکو بقایاجات کی ادائیگی ،پنجاب حکومت کا پلان مسترد

 بزرگ پنشنرزکو بقایاجات کی ادائیگی ،پنجاب حکومت کا پلان مسترد

لاہور ......لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ پنشنرز کو بقایا جات کی ادائیگی کےلیےپنجاب حکومت کا5سال کا پلان مسترد کردیا ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ حکومت پلان پرنظر ثانی کرے۔ اتنا وقت نہیں دیا جاسکتا، لاہورہائیکورٹ کےروبروبزرگ پنشنرز کو بَروقت ادائیگی نہ کئےجانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت نے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے5سال کا پلان پیش کیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 5سال کےدوران بزرگ پنشنرز کے تمام بقایاجات اداکردیئے جائیں گے۔عدالت نےیہ پلان مسترد کرتےہوئےحکم دیا کہ پلان پرنظرثانی کی جائے،اتنا وقت نہیں دیاجاسکتا۔عدالت نے مزید سماعت15جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :