پاکستان
29 جون ، 2015

لاہور ہائیکورٹ:ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

لاہور ہائیکورٹ:ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

لاہور .....لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا، یہ فیصلہ کچھ دیر میں سنائےجانےکی توقع ہے۔لاہورہائیکورٹ کےجسٹس عبدالسمیع خان نےدرخواست ضمانت کی سماعت کی،کسٹم کے وکیل نےعدالت کو بتایاکہ ماڈل ایان علی جو رقم لےکر جا رہی تھیں۔اس کی اسٹیٹ بنک سے اجازت نہیں لی گئی اور نہ ہی اس رقم کو غیرملکی کرنسی میں تبدیل کرانے کے لئےقانونی تقاضےپورےکئےگئے۔ایان علی فرار ہو رہی تھیں،صرف جہازمیں سوار ہوناباقی تھا۔انہیں کسٹم ایکٹ کی دفعہ7کےتحت گرفتارکیا گیا۔ایان علی کےوکیل سردار لطیف کھوسہ کامؤقف تھاکہ ایان علی مسافرکی تعریف میں نہیں آتیں،نہ تو انہوں نے بورڈنگ کارڈ لیااور نہ ہی ان کےپاسپورٹ پرملک چھوڑنے کی اسٹیمپ لگی تھی،کوئی بھی شہری ایئرپورٹ کی حدودمیں رقم لےکر بیٹھ سکتا ہے۔ایان علی نےیہ رقم اپنےبھائی کو واپس کرناتھی،ان کی کوئی بھی کارروائی رقم اسمگل کرنےکےجرم میں نہیں آتی،عدالت نےفریقین کےدلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،جو کچھ دیر میں سنائے جانے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :