پاکستان
29 جون ، 2015

لاہور: ن لیگی ایم این اے کے خلاف انتخابی عذر داری خارج

لاہور: ن لیگی ایم این اے کے خلاف انتخابی عذر داری خارج

لاہور...........الیکشن ٹریبونل لاہورنےقومی حلقہ این اے 98 گوجرانوالہ سےمسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق محمود کے خلاف انتخابی عذر داری مسترد کر دی۔الیکشن ٹریبونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نےکیس کی سماعت کی۔پیپلزپارٹی کےامیدوار امتیازصفدروڑائچ کےوکیل بیرسٹرسلمان منصور نےٹریبونل کو بتایاکہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے طارق محمود کی ڈگری جعلی ہے،لہٰذاان کی کامیابی کالعدم قراردی جائے۔ ایم این اےطارق محمودکےوکیل کاکہناتھاکہ درخواست گزار نے بغیر ثبوت کے پٹیشن دائر کی،جسےخارج کیاجائے۔ٹریبونل نےدلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،آج فیصلہ سناتےہوئےالیکشن ٹریبونل نےامتیازصفدروڑائچ کی پٹیشن خارج کر دی۔

مزید خبریں :