پاکستان
29 جون ، 2015

نوشہرو فیروز :گرمی سے خاتون اور بچی سمیت 3 افراد دم توڑ گئے

نوشہرو فیروز :گرمی سے خاتون اور بچی سمیت 3 افراد دم توڑ گئے

نوشہرو فیروز .......سندھ کے شہروں میں شدید گرمی اور لُو لگنے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ نوشہرو فیروز میں گرمی کے باعث ایک خاتون اور بچی سمیت تین افراد دم توڑ گئے۔ تحصیل مورو کے تعلقہ اسپتال میں گرمی اور لو لگنے سے متاثرہ 12 سالہ بچی، 50 سالہ خاتون اور 45 سالہ شخص انتقال کرگیا ۔نوشہرو فیروز میں چار دن کے دوران اب تک ہیٹ اسٹروک ،ڈی ہائیڈریشن، گیسٹرو اور دیگر بیماریوں میں مبتلا 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :