پاکستان
29 جون ، 2015

"کے الیکٹرک‘‘ کو اربوں روپے کا فائدہ ،حکومت کو نقصان پہنچایا گیا

اسلام آباد ......سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک کی واٹربورڈ کیخلاف دائر درخواست پر وفاق نے جواب جمع کردایا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹر ک کی نجکاری کے بعد قواعد تبدیل کرکے کمپنی کو اربوں کا فائدہ اور حکومت کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔وفاق نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کے الیکٹر ک کی اپیل مسترد کرکے ادارے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔وفاق نے جواب میں مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے ہاتھ صاف نہیں ہیں،2008ءمیں نجکاری کےبعد غیرمعمولی رعایتیں دیکرفوائدپہنچائےگئے،کمپنی نے مختلف وفاقی اداروں کے 130ارب روپے اداکرنا ہیں۔عدالت میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق2005ءکےبعدکےالیکٹرک کو رعایتوں سےوفاق کو تقریبا 269 ارب سے زائدکانقصان ہواجبکہ 2009ء میں مختلف رعایتوں سےاربوں روپےکافائدہ پہنچایاگیا۔وفاقی حکومت کے مطابق کےالیکٹرک معاہدے کے تحت ذمہ داریاں اداکرنے اور صلاحیت بروئے کار لانے میںناکام رہا۔جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ 18ویں ترمیم کےبعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکےذمےرقم وفاق کی ذمہ داری نہیں۔

مزید خبریں :