پاکستان
29 جون ، 2015

لاہورہائیکورٹ:ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد

لاہورہائیکورٹ:ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور......لاہورہائیکورٹ نےسپرماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے جبکہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔سپرماڈل ایان علی نے رقم بیرون ملک اسمگل کرنےکے کیس میں ضمانت کیلئےعدالت سے رجوع کیا تھا۔کسٹم کے وکیل نےعدالت کو بتایاکہ ایان علی جو رقم لےکر جا رہی تھیں اسےغیرملکی کرنسی میں تبدیل کرانے کےقانونی تقاضےپورےنہیں کئےگئےتھے، ایان علی فرار ہو رہی تھیں،صرف جہازمیں سوار ہوناباقی تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پرپہلے فیصلہ محفوظ کر لیاتھا جو سنادیا گیا ہے جس کے مطابق ایان علی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :