پاکستان
29 جون ، 2015

سندھ ہائیکورٹ میں گرمی سے ہلاکتوں کیخلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں گرمی سے ہلاکتوں کیخلاف درخواست کی سماعت

کراچی .....سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سے معاونت طلب کرلی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں گرمی سے شہریوں کی ہلاکت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی تاکہ تعین کیا جاسکے کہ ہلاکتوں کی ذمہ دار سندھ حکومت اور کے الیکٹرک میں سے کون ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو ٹھو س شواہد فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ اس معاملے پر عدالت کی معاونت کی جائے کہ حکومت اور کے الیکٹرک اس صورتحال کے کس حد تک ذمے دار ہیں۔

مزید خبریں :