29 جون ، 2015
کراچی ......پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے سامبا بینک، کو ڈیٹا سینٹر سروسز فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔کمال احمد، CDSO ، پی ٹی سی ایل اور شاہد ستار، صدر اور سی ای او، سامبا بینک نے کراچی میں منعقد ہ ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے۔اس اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی بدولت سامبا بینک کوڈیزاسٹر ریکوری اور کاروبار جاری رکھنے، اندرونی نیٹ ورک آپریشنز کی لاگت کم کرنے، جغرافیائی redundancy فراہم کرنے اور اپنے نیٹ ورک میں بہتر لچک پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل سامبا بینک کے پروڈکشن اینڈ ڈزاسٹر ریکوری کے مقامات کے لیے ڈیٹا سینٹر سروسز فراہم کرے گا۔ سامبا بینک کا ڈزاسٹر ریکوری ملک میںپھیلے وسیع برانچ بینکنگ آپریشنز پر محیط ہے۔پی ٹی سی ایل کی فراہم کردہ سروس پی ٹی سی ایل کے ڈیٹا سینٹر بمقام کراچی اور لاہور میں تعینات کی جائے گی تاکہ آئی ٹی ایکوپمنٹ racks کی دیکھ بھال میں سہولت ہو۔دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمال احمد، چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر(CDSO) ، پی ٹی سی ایل نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم سامبا بینک کو ڈیٹا سینٹر سروسز فراہم کر رہے ہیں۔پی ٹی سی ایل کے متحر ّک اور مربوط آئی سی ٹی سلوشنز سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کو قابلِ اعتماد نیٹ ورک سروسز، 24/7 آپریشن سپورٹ اور نیٹ ورک کی توسیع کے لیے scalability فراہم کرنے کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔سامبا بنک کے سی ای او ،شاہد ستار نے کہاکہ کسی بھی ادارے کے بڑھنے میں ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ لہٰذا ڈہٹا سینٹر سروسز کی پی ٹی سی ایل کے ساتھ کو لوکیشن سامبا بینک کے ان دور اندیش اقدامات کا حصّہ ہے جن اقدامات کی بدولت ہم اپنے صارفین کوبہترین سروسز بہم پہنچا سکیں گے۔تقریب میں فاروق احمد جلالی، جلیل احمد فاروقی،عباس اے بھٹی، سیّد جمال باقر، محمد سلمان علی، عابد حُسیناور محمد حسّان زاہد سمیت دیگر نے شرکت کی۔