پاکستان
30 جون ، 2015

الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونل کی مدت میں 2ماہ کی توسیع کردی

الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونل کی مدت میں 2ماہ کی توسیع کردی

اسلام آباد .......عام انتخابات میں انتخابی عذرداریوں کیلئے قائم الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں 31 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔2 سال گزرنے کے باوجود 21 کیسز ابھی تک زیر التوا ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق 2013ء کے انتخابات میں انتخابی شکایات کیلئے قائم الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے، پنجاب کے 3 جبکہ سندھ اور خیبر پختون خوا کے ایک ایک ٹربیول کی مدت میں اکتیس اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ ٹربیونلز کی مدت میں یہ پانچویں بار توسیع کی گئی ہے۔ جون 2013ء میں قائم کئے گئے، انتخابی ٹربیونلز کی مدت ایک سال تھی ،جن میں پہلے6 ماہ اور پھر2، 2 ماہ کی توسیع 3 بار کی گئی۔ الیکشن ٹربیونلز میں ابھی بھی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت اکیس کیسز زیر التوا ہیں۔

مزید خبریں :