30 جون ، 2015
کراچی ......وکلاء کی جانب سے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق جمع کرائے جانے کے بعد کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی رہائی کا حکم نامہ جاری کردیاہے، رہائی آج شام تک متوقع ہے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے وکلاء کی جانب سے مچلکوں کی تصدیق جمع کرائے جانے کے بعد عامر خان کی رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔ اس سے قبل عدالتی عملے نے عامر خان کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض کرتے ہوئے ان کے وکیل کو مچلکوں کی دوبارہ تصدیق کی ہدایت کی تھی جس کے باعث ایم کیوایم کے رہنما کی رہائی تاخیر کا شکار ہوگئی تھی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ روز عامر خان کی 10لاکھ روپے کی ضمانت منظورکی تھی تاہم عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ان کے رہائی کا حکم جاری نہیں ہوسکا تھا۔