30 جون ، 2015
اسلام آباد .....چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن ، ریٹرننگ افسروں اور ن لیگ نے مل کر فراڈ کیا ، ثبوت انکوائری کمیشن میں پیش کردئیے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ اسی لیے کیاتھاکہ آزادانہ تحقیقات نہیں ہوپائینگی۔عمران خان کا مزید کہناتھا کہ انتخابات میں پورے فراڈ کا فائدہ نواز شریف نے اٹھایا ہے ، آج ہم نے ن لیگ کا فراڈ ثابت کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ نادرا نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں 93 ہزار ووٹوں کی شناخت نہیں ہوسکتی، نادرا کا چیئرمین ہے یا ولی اللہ ہے کہ اسکو سب باتوں کا پہلے سے ہی پتہ لگ جاتا ہے۔