30 جون ، 2015
کراچی ......کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا فیصلہ اب واپس لے لیا گیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایٹمی بجلی گھر کینپ سے معطل ہونے والی بجلی کی فراہمی ایک بار پھر بحال ہوگئی ہے، جس کے بعد ان تمام علاقوں کو ایک بار پھر سے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے، جہاں پہلے بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تھی۔ تاہم گزشتہ روز کینپ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کینپ کراچی کو 70 سے 80 میگاواٹ بجلی فراہم کرتا ہے۔