01 جولائی ، 2015
سرینگر .....مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی وزیرخاتون ڈاکٹر کے کوٹ کا کالر ٹھیک کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو مودی سرکار پر تنقید کا پہاڑ کھڑا ہو گیا۔ایک بھارتی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں ایک خاتون ڈاکٹر کے کالر کو ہاتھ لگا کربھارت بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا۔بی جے پی کے رہنما اوروزیر صحت چودھری لعل سنگھ نے لکھن پور میں امرناتھ یاتریوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سرکاری اسپتال کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے لیڈی ڈاکٹر کے کوٹ کا کالر ٹھیک کرتے ہوئے کہا کہ بٹیا آپ کے کوٹ کا کالر ٹھیک نہیں ہے ، خاتون نے خاموشی سے اپنا کالرٹھیک کرا لیا، یہ دیکھ کرپاس کھڑی لیڈی ڈآکٹر بھی الرٹ ہو گئی ،اس نے وزیر کےکچھ کہنے سے پہلے فورا اپنا کالر ٹھیک کر لیا۔یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا،جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو طوفان کھڑا ہو گیا ۔ بھارتی عوام نے چودھری لعل سنگھ کی اس حرکت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں خاتون کے کالر کو ہاتھ نہیں لگانا چاہئے تھا،ایسا کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہئے۔ایک ایسےموقع پر جب مودی سرکارخواتین اور بچیوں کی عزت و وقار سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ہریانہ میں بیِٹیوں کے ساتھ سیلفی بنانے کا مقابلہ منعقد کر رہی ہے ۔بھارتی وزیر کی یہ حرکت حکومت کیلئے کسی چیلنج سےکم نہیں۔