02 جولائی ، 2015
سوات......سوات میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ دستی بم بچوں کو کھیتوں سے ملا تھا۔پولیس کے مطابق کوزہ بانڈہ میں بچےکھیتوں میں کھیل رہے تھے۔ اس دوران انھیں دستی بم ملا۔جسے وہ اٹھا کر لےجارہےتھے کہ دستی بم اچانک پھٹ گیا، جس سے ولی الرحمان اور ندیم نامی دو بچے زخمی ہوگئے ۔زخمی بچوں کوسیدو شریف اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔