02 جولائی ، 2015
ڈیرہ غازی خان.......ڈیرہ غازی خان کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق کچےکےعلاقے شاہ صدردین میں اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرچھاپا مارا گیا۔ پولیس کے پہنچنے پرملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، پولیس کی جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، علاقے کی ناکہ بندی کرکے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیاگیا ہے۔