پاکستان
02 جولائی ، 2015

سپریم کورٹ نے پیش نہ ہونے پر بابر اعوان پر جرمانہ عائدکر دیا

سپریم کورٹ نے پیش نہ ہونے پر بابر اعوان پر جرمانہ عائدکر دیا

اسلام آباد.......سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداری کیس میں پیش نہ ہونے پر بابر اعوان پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابر اعوان اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، وہاں سے فارغ ہو کر سپریم کورٹ آئیں گے، جس پر جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ یہ کوئی عذر نہیں ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی وجہ سے سپریم کورٹ نہ آئیں، انہوں نے کہا کہ کیس کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سنیں گے۔

مزید خبریں :