پاکستان
02 جولائی ، 2015

معظم اور محسن کا عمران فاروق قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف

معظم اور محسن کا عمران فاروق قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف

اسلام آباد......عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ کو مطلوب معظم علی اور محسن علی نے عمران فاروق کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے یہ اعتراف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی پوچھ گچھ کے دوران کیا ہے۔ مرکزی ملزم محسن علی نے بتایا کہ عمران فاروق کے قتل کے وقت وہ وہاں موجود تھا، عمران فاروق پر کاشف نے چھری سے وار کیے تھے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ عمران فاروق کا قتل الطاف حسین کی سالگرہ پر کیا گیا۔ معظم علی نے جے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ عمران فاروق کے قتل میں 5رہنما ملوث ہیں۔ مرکزی ملزم محسن علی کا کہنا ہے کہ اے پی ایم ایس او کا رکن رہا ہوں، مجھےاورکاشف کوبرطانیہ بھجوانےکابندوبست معظم علی نےکیاتھا،معظم علی کی کمپنی کام نیٹ میں ملازمت کرتا رہا ہوں۔ معظم علی نے اعتراف کیا ہے کہ محسن علی اور کاشف کی برطانیہ روانگی کےانتظامات میں نےکیےتھے،محسن علی اور کاشف کوکراچی ائیرپورٹ سےمحفوظ مقام منتقل کرنے کی ذمےداری میری تھی۔ دوسری جانب ملزم کاشف کے بارے میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اب وہ زندہ نہیں ہے۔

مزید خبریں :