پاکستان
02 جولائی ، 2015

کچھ لوگ خاموشی سے نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں،صمصام بخاری

کچھ لوگ خاموشی سے نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں،صمصام بخاری

اسلام آباد.......پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق وزیرمملکت صمصام بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ لوگ خاموشی سے ایک نئی سیاسی جماعت بنارہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجوزہ پارٹی کا سربراہ پرویزمشرف کو بنایا جارہا ہے۔ صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ مختلف جماعتوں کے ناراض ارکان سے رابطے ہو رہے ہیں، مجھے بھی شمولیت کی دعوت دی گئیمگر میں نے معذرت کر لی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانا سازش نہیں، اپنی پارٹی میں بیٹھ کر نئی پارٹی بنانے کی کوشش سازش ہے، سازش کے بجائے پی ٹی آئی میں شامل ہونا مناسب سمجھا۔

مزید خبریں :