دلچسپ و عجیب
14 مئی ، 2012

نیپال میں منفرد ریسٹورنٹ ،ویٹرز اندھے ہیں

کھٹمنڈو ... نیپال میں ایک ایسا منفرد ریسٹورنٹ بھی ہے جہاں اندھیرے میں کھانا کھایا جاتا ہے جبکہ اندھے ویٹرز سروس کرتے ہیں۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک ایسا عارضی ریسٹورنٹ بنایاگیا ہے جہاں مہمان اندھیرے میں کھانا کھاتے ہیں، جسکے ویٹرز اندھے ہیں ،اس منفرد ریسٹورنٹ کا افتتاح دس مئی کو کیاگیا ،جو اگلے دو ہفتے تک کھلا رہیگا۔ مہمانوں کو نہ تو کھانے کا مینیو نظر آتا اور نہ کھانا ، منتظمین کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ کھولنے کا مقصدبصرت سے محروم کی حوصلہ افزائی اور بصرت کی اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔

مزید خبریں :