پاکستان
03 جولائی ، 2015

کوئٹہ ڈویژن میں تمام ریلوے سرنگوں اور پلوں کے خصوصی معائنے کا فیصلہ

کوئٹہ ڈویژن میں تمام ریلوے سرنگوں اور پلوں کے خصوصی معائنے کا فیصلہ

کوئٹہ .....محکمہ ریلوے نے کوئٹہ ڈویژن میں تمام ریلوے سرنگوں اور پلوں کی خصوصی انسپکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی ایس ریلوے کوئٹہ کہتے ہیں کہ ریلوے ٹریک اور تنصیبات پر لیویز اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کوئٹہ ڈویژن فیض محمد بگٹی کے مطابق ریلوے سرنگوں اور پلوں کا خصوصی معائنہ جلد شروع کردیا جائیگا۔ان کا کہناتھا کہ ریلوے سرنگوں اور دیگر تنصیبات کا سالانہ معائنہ کیا جاتا ہے جو ہو چکا ہے ،لیکن اب دوبارہ معائنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ڈی ایس ر یلوے نے بتایا کہ ریلوے ٹریک اور تنصیبات پر سیکیورٹی کیلئے لیویزاہلکاروں کو تعینات کیاگیاہے۔

مزید خبریں :