پاکستان
03 جولائی ، 2015

ایگزیکٹ کی گاڑیاں قبضے میں لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ

ایگزیکٹ کی گاڑیاں قبضے میں لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ

کراچی.......سندھ ہائی کورٹ نے ایگزیٹ کی جانب سے گاڑیاں قبضے میں لینے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ ایگزیٹ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، عدالت تحقیقاتی ایجنسی کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر پر مشتمل بینچ نے ایگزیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایگزیٹ کے خلاف مختلف مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں۔ عدالت تحقیقاتی ایجنسی کو کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ عدالت تحقیقاتی ایجنسی کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ ایگزیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ایف آئی اے نے ان کے ملازمین سے776 گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لی ہیں جبکہ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایگزیٹ کی ایک بھی گاڑی اپنی تحویل میں نہیں لی، صرف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ایک خط تحریر کیا ہے کہ ایگزیٹ کی گاڑیاں کسی دوسرے شخص کے نام پر ٹرانسفر نہ کی جائیں۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننےکے بعد ایگزیٹ کی جانب سے دائر درخواست نمٹادی ہے۔

مزید خبریں :