پاکستان
03 جولائی ، 2015

ڈیرہ غازی خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن

ڈیرہ غازی خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن

ڈیرہ غازی خان .......ڈیرہ غازی خان کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری ملزموں کے خلاف پولیس کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق کچے کے علاقے صدر دین میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کل صبح 5بجے آپریشن شروع کیا گیا۔ کارروائی میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہل کار حصہ لے رہے ہیں جنہیں بکتر بند گاڑیوں کی مدد بھی حاصل ہے۔ پولیس دریائے سندھ کے اطراف میں کشتیوں کی مدد سے سرچ آپریشن کررہی ہے۔

مزید خبریں :