پاکستان
03 جولائی ، 2015

پاک بھارت سرحدی علاقے میں ڈرون گرنے سے کھلبلی

پاک بھارت سرحدی علاقے میں ڈرون گرنے سے کھلبلی

نارووال ......ضلع نارووال میں بھارت سے ملحقہ سرحدی علاقے میں ڈرون طیارہ گرنے سے کھلبلی مچ گئی۔ ڈرون طیارہ تحصیل شکر گڑھ کے گاؤں سکھو چک میں گرا، جسے پنجاب رینجرز کے جوانوں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ڈرون پانچ فٹ چوڑا اوراتنا ہی لمبا ہے، اس میں کیمرے بھی نصب ہیں۔ دوسری جانب رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون سے ملنے والی کیمرہ چِپ کی رکارڈنگ دیکھنے کے بعد ہی مزید کچھ کہا جا سکے گا۔

مزید خبریں :