پاکستان
03 جولائی ، 2015

عمران خان کے بھانجوں عبدالله اور اعظم کا طبی معائنہ

عمران خان کے بھانجوں عبدالله اور اعظم کا طبی معائنہ

لاہور .......لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجوں عبدالله اور اعظم کا طبی معائنہ کرا لیا گیا ہے۔ دو روز قبل مبینہ طور پر پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے عمران خان کے بھانجوں عبد الله اور اعظم کو میاں منشی اسپتال لے جایاگیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیاگیا۔ معائنے میں دونوں بھائیوں کے جسم پر موجود زخموں اور تشدد کے نشانات پائے گئے تاہم دونوں کی میڈیکل رپورٹ ابھی جاری نہیں کی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رپورٹ میں دو روز لگ سکتے ہیں،عدالت کی جانب سے پولیس کو دونوں کا طبی معائنہ کرانے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔

مزید خبریں :