پاکستان
03 جولائی ، 2015

حفیظ پیرزادہ نے کہا جن الزامات کے ثبوت نہیں ان پر بات نہیں کرونگا، نعیم الحق

حفیظ پیرزادہ نے کہا جن الزامات کے ثبوت نہیں ان پر بات نہیں کرونگا، نعیم الحق

اسلام آباد.......تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ حفیظ پیرزادہ نے باہمی مشورے کے دوران کہا تھا کہ جن الزامات سے متعلق ہمارے پاس ثبوت نہیں ہیں ان کے بارے میں وہ جوڈیشل کمیشن میں بات نہیں کریں گے، ان میں افتخار چوہدری اور نجم سیٹھی سے متعلق الزامات شامل تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجم سیٹھی سے متعلق عمران خان کا الزام سیاسی بیان تھا اور سیاسی بیان سچ بھی ہو سکتا ہے اور جھوٹ بھی۔ انہوں نے یہ باتیں جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے نجم سیٹھی پر 35 پنکچر لگانے کے الزام کو سیاسی بیان قرار دیا ہے اور سیاسی بیان سچ بھی ہو سکتا ہے اور جھوٹ بھی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے باہمی مشورے کے دوران کہا تھا کہ جن چیزوں سے متعلق ہمارے پاس ثبوت نہیں ہیں ان پر وہ کمیشن میں بات نہیں کریں گے، ان میں افتخار چوہدری اور نجم سیٹھی سے متعلق الزامات شامل تھے۔

مزید خبریں :