03 جولائی ، 2015
لاہور.......لاہور مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں کے قائدین کا اجلاس جاری ہے جس میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو متحدہ مسلم لیگ کا صدر بنانے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔لاہور میں مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں کے اجلاس کی صدارت چٹھہ لیگ کے سربراہ حامد ناصر چٹھہ کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لیگی دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جائےگی اور متحدہ مسلم لیگ کا صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو بنایا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور ق کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی، سید غوث علی شاہ، سردار ذوالفقار کھوسہ شریک ہیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شرکت سے معذرت کر لی ہے۔