04 جولائی ، 2015
اسلام آباد ......محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جبکہ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم رہیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل پنجاب کے میدانی علاقوں میں حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔ تاہم کراچی میں بادلوں اور تیز ہواوں کی وجہ سے گرمی اور حبس کی شدت کم رہیگی ۔گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں اگلے3 روز کے دوران موسم خشک رہیگا۔اتوار کی رات اسلام آباد ، راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔منگل اور بدھ کے روز گجرات ، سیالکوٹ ، ناروال اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کے روز پشاور، کوہاٹ، اٹک، میانوالی ، فیصل آباد،چنیوٹ اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔