14 مئی ، 2012
نئی دہلی…انصار برنی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرچشتی کی واپسی کیلئے وکلا کی خدمات حاصل کرلی ہیں،مقامی وکیل نے ڈاکٹرچشی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے،کوشش ہے کہ ڈاکٹر چشتی کو جلد از جلد وطن واپس لایا جائے۔انصار برنی نے بتایا کہ ڈاکٹرچشتی کی ضمانت کیلئے مہیش بھٹ سیرقم جمع کروانے کی درخواست کی تھی،انہوں نے 5 لاکھ روپے جمع کروادیئے ہیں، جومقامی عدالت میں جمع کروائی گئی۔انصار برنی نے بتایا کہ ڈاکٹرچشتی کا پرانا پاسپورٹ مل گیا ہے،ڈاکٹر چشتی پاسپورٹ لینے کیلئے اجمیرسے دلی روانہ ہورہے ہیں،پاکستانی ہائی کمیشن نئے پاسپورٹ کا اجرا کرے گا،ڈاکٹرچشتی کی وطن واپسی میں 2دن لگ سکتے ہیں۔