14 مئی ، 2012
لاہور…جوہر آباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں دو سر والی بچی پیدا ہوئی ہے۔دو سروں والی بچی کو موضع جبی کی خاتون سمیعہ بی بی نے مقامی اسپتال میں جنم دیا جو اس کی پہلی اولاد ہے ،لیڈی ڈاکٹر گلشن ناصر نے بتایا کہ بچی کی نارمل پیدائش ہوئی ہے ،،نومولود اور اس کی والدہ صحت مند ہیں ، بچی کے والد نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کو لے کر سرکاری اسپتالوں میں گیا مگر سب نے نارمل ڈلیوری سے انکار کیا۔