14 مئی ، 2012
نیویارک…امریکی پولیس نے ڈپارٹمنٹل اسٹورز سے مہنگے پرفیومز اور کاسمیٹکس چوری کرکے انہیں باہرڈسکاوٴنٹ پر بیچنے والی دو لڑکیوں کو آخر کار دھر ہی لیا۔پولیس کے مطابق انیس اور چوبیس سال کی یہ لڑکیاں انتہائی مہارت سے چوری کیا کرتی تھیں۔ ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں بظاہر شاپنگ کے لیے جاتیں تو اچھے کپڑوں اور جاذب نظر شخصیت کا خول چڑھالیتیں اور کوئی ان پر شک کر ہی نہیں سکتا تھا۔ایک دن میں تین چار مرتبہ اسٹورز کا چکر لگاتیں اور صرف مہنگے اور برانڈڈ پرفیومز، لوشنز اور میک اَپ کا سامان بیگ میں بھر کر رفوچکر ہوجاتیں۔ اسے وہ سڑکوں اور گلیوں میں اپنی گاڑی پر اسٹال لگاکرڈسکاوٴنٹ میں بیچا کرتیں۔ ان کے گاہکوں میں کئی بیوٹی سیلونز بھی شامل تھے۔پولیس نے جب انہیں پکڑا تو ان کے پاس سے بیس ہزار ڈالرمالیت کے قیمتی پرفیومز، میک اَپ اور دیگر کاسمیٹکس برآمد ہوئیں۔