05 جولائی ، 2015
گوجرانوالہ......گوجرانوالہ ٹرین حادثے کے مقام پرچوتھے روز کا ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا۔تیسرے روز 2 بوگیاں نہر سے نکالی گئیں تھی۔ آج بوگی اور انجن کو نکالنے کا کام جاری ہے۔دوسری جانب تحقیقاتی ٹیمیںبھی اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔گوجرانوالہ کے ہیڈ چھناواں پل ٹرین حادثے کے چوتھے روز بھی ریلیف آپریشن کیا جارہا ہے ۔ ریلوےانتظامیہ نے ہیوی مشینری سے نہر کے دونوں اطراف آپریشن کرکے دوبوگیاں نہر سے نکالی گئیں۔ آج ایک بوگی اور انجن کو نہر سے نکالنے کا کام کیا جارہا ہے ۔ پل کےتباہ ہونے سے بچ جانے والے حصے پر ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔حادثے کا شکار ہونے سے پہلے پتڑی پر ٹرین کے انجن کے رگڑ کے نشانات پائے گئے، ٹرین ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف سے ٹریک پر کریک بھی موجود ہیں۔ کہیں انجن سے گرے ہوئے آئل کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، حادثے سے تقریبا چار سو کلو میٹر دور ڈرائیور کے اچانک بریک لگانے کے نشانات بھی موجود ہیں۔دوسری جانب تحقیقاتی ٹیمیں بھی اپنے کاموں میں مصروف ہیں ۔