06 جولائی ، 2015
کراچی.......وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکو فون کیا ہے۔ انہوں نے سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کے چھاپوں اور ہراساں کیے جانے پر احتجاج کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اورنیب کی کارروائیاں صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہیں۔