پاکستان
06 جولائی ، 2015

کوہاٹ :گرمیوں میں لوگ جنگل خیل اور تانڈہ ڈیم کا رخ کرتے ہیں

کوہاٹ :گرمیوں میں لوگ جنگل خیل اور تانڈہ ڈیم کا رخ کرتے ہیں

کوہاٹ.......کوہاٹ کے خوبصورت، پر فضا تفریحی مقامات پر سارا سال مقامی لوگوں اور سیاحوں کا رش رہتا ہے مگر گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی یہاں آنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ کوہاٹ کے خوبصورت، پر فضا تفریحی مقامات میں گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی بڑی تعداد میں لوگ تاریخی اور قدیم قدرتی چشموں جنگل خیل اور تانڈہ ڈیم کا رخ کرتے ہیں۔ کوہاٹ کے مقامی لوگوں کے علاوہ دیگر شہروں سے سیاح بھی گرمیوں سے نجات پانے کے لئے ٹھنڈے پانی کے چشموں پر پکنک منانے آ تے ہیں۔ اس سال رمضان کے مہینے میں سیاحوں کا رش اور بھی بڑھ گیا ہے۔ صاف و شفاف ٹھنڈے ٹھنڈے پانی کے چشموں میں نوجوان اور بچے نہانے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے پر پانی اچھال کر مستیاں کرتے نظر آتے ہیں۔ تانڈہ ڈیم جیسے پر فضامقام پر پانی کا شور اور ٹھنڈی تیز ہوائیں یہاں آنے والوں پر سحر طاری کر دیتی ہیں۔ کچھ لوگ ٹھنڈے پانی سے شرا بو ر ہوتے ہیں تو کچھ تفریح کے لطف کو دوبالا کرنے کے لئے کھانا بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ لوڈشیدنگ اور گرمیوں کے ستائے ہوئے لوگ کوہاٹ کے ان خوبصورت اور پر فضا مقامات کا رخ کر رہے ہیں اور یہاں گزارے لمحات کو یاد گار قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :