دلچسپ و عجیب
07 جولائی ، 2015

نت نئی گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے 3 پہیوں والی کار

نت نئی گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے 3 پہیوں والی کار

لاس اینجلس.....چار پہیوں پر سواری تو بہت کر لی ، اب جدید اور نت نئی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے 3 پہیوں والی کار پیش کردی گئی ہے۔ جدید دور میں گاڑی بھی ہونی چاہئے ایسی عالیشان کے دیکھنے والے دیکھتے رہ جائیں، تین پہیوں پر مشتمل اس گاڑی کو امریکی کمپنی نے تیار کیا ہے، اس کار میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، اس منفرد کارکا وزن 850 پاؤنڈز ہے ۔

مزید خبریں :