پاکستان
07 جولائی ، 2015

حیدرآباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، درزیوں کا کام بھی متاثر

حیدرآباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، درزیوں کا کام بھی متاثر

حیدرآباد......حیدرآباد میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے درزیوں کوبھی مشکلات سے دوچارکردیا ہے۔ لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری پریشان ہیں کہ یہی صورت حال رہی تو ان کے عید کے کپڑے وقت پر نہیں مل پائیں گے۔ بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بکنگ بند ہے۔عید کے بعد کی بکنگ جاری ہے۔یہ پوسٹر شہر اور لطیف آباد کے ہر دوسری تیسرے درزی کی دکان پر شہریوں کا منہ چڑا رہا ہے۔ وہ شہری جو رمضان المبارک کےدوران گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کے مارے ہوئے تھے لیکن اب عید پر نئے کپڑے پہننے کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ رمضان المبارک درزیوں کے لیے کاروبار کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتا ہے۔ درزیوں کا کہنا ہے کہ کمائی کے سیزن میں لوڈ شیڈنگ نے ان کا جینا دشوار کردیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث درزیوں کے نخروں سے بچنے کے لیے اب مہنگے داموں ریڈی میڈ کپڑے خریدنے ہوں گے۔

مزید خبریں :