پاکستان
07 جولائی ، 2015

پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے، وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے، وزیراعظم نواز شریف

اوسلو......وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے، امید ہے دو سے تین سال میں اس بحران پر قابو پالیں گے۔اوسلو میں ناروے کی وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تعلیم کے موضوع پر اوسلو سربراہ اجلاس کا انعقاد خوش آیندہ اقدام ہے، پاکستان میں بھی تعلیم انتہائی اہم موضوع ہے۔ ناروے کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، مذاکرات میں شمسی توانائی کے شعبے میں تعاون پر دستخط ہوئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے، تاہم امید ہے کہ آیندہ 2 سے 3 سال میں توانائی بحران پر قابو پا لیں گے۔

مزید خبریں :