پاکستان
08 جولائی ، 2015

رینجرز اختیارات میں توسیع کی اجازت صوبائی اسمبلی سے لینی ہو گی، وزیراعلیٰ سندھ

رینجرز اختیارات میں توسیع کی اجازت صوبائی اسمبلی سے لینی ہو گی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی......سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی مدت کل ختم ہو جائے گی، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اٹھاریں ترمیم کے بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی اجازت صوبائی اسمبلی سے لینی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات کراچی میں سانحہ صفورہ میں جاں بحق اور زخمیوں کےاہل خانہ کو امدادی چیک کی تقسیم کی تقریب کے بعد کہی۔ میڈیا سےگفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اختیارات میں توسیع کے حوالے سے رینجرز سے بات کریں گے، قانونی مشیروں سے بھی مشاورت جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آرمی چیف راحیل شریف کی وجہ سے دہشت گردوں کی خلاف کارروائیوں میں رینجرز اور سندھ حکومت کی جانب سے تیزی آئی۔ سندھ میں رینجرز کو پولیس کی طرح چھاپے مارنے، ملزم گرفتار کرنے اور ان سے تفتیش کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں، یہ اختیارات تین ماہ کے لیے دیے جاتے ہیں اور اس کے بعد ان میں توسیع کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :