08 جولائی ، 2015
دہلی......فلموں میں ویواہ کرنے والے شاہد کپور نے اصل میں پھیرے لے لیے ہیں۔ بندھن ہے جنموں کا، پیارکا اور مان کا اور دل والوں کا یہ حسین بندھن باندھا ہے۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت نے دلی میں،پہلے ہوئی سنگیت اور پھر سات جولائی کو دن 11بجے شاہد اور میرا نے ایک نجی تقریب میں 40مہمانوں کے سامنے پھیرے لیے، جس کے بعد دلہن کی منہ دکھائی بھی ہوئی۔ شادی کی گرینڈ تقریب ہورہی ہے دہلی کے ہوٹل میں، جہاں شاہد اور میرا کے رشتہ دار اور قریبی جاننے والے شرکت کریں گے۔ انڈسٹری کے دوستوں کے لیے شاہد ایک تقریب کا اہتمام 12 جولائی کو ممبئ میں کریں گے۔