پاکستان
08 جولائی ، 2015

پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش

پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش

اسلام آباد.......پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کہیں ٹھنڈی ہواؤں اور خوبصورت موسم سے شہری خوب لطف اندوز ہوئے۔ پنجاب کے شہروں میں بارانِ رحمت برستے ہی موسم خوشگوار ہوگیا۔ ملتان میں وقفے وقفے سے ہونےوالی بارش کو شہریوں نے خوب انجوائے کیا جبکہ بارش کا پانی جگہ جگہ جمع ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکل بھی ہوئی۔ مظفرگڑھ میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں اور گلی محلوں میں پانی جمع ہوگیا۔ فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیرِآب آگئے، سیوریج کا نظام بھی متاثر ہوا۔سرگودھامیں ٹھنڈی ہواؤں کا مزہ لینے خواتین اور بچے بھی تفریحی پارکوں میں پہنچ گئے۔ ڈیرہ غازی خان میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کے کئی مقامات پر پانی جمع ہے ادھر کوہ سلیمان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی، کئی قبائلی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔سندھ کے شہر نواب شاہ اور دادو میں شام ہوتےہی کالے بادل جم کر برسے۔ عرصے سے بارش کے منتظر لوگوں کے چہرے ابرِ رحمت برستے ہی خوشی سے کھل اٹھے۔مظفرآباد اورگرد نواح میں موسلادھار بارش نےموسم تو خوشگوار بنادیا تاہم اس بارش کےبعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، لاہور، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ کے اکثر مقامات پر مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہزارہ، اسلام آباد، پنجاب،خیبرپختونخوا، سندھ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :