پاکستان
08 جولائی ، 2015

رینجرز کے اختیارات، قائم علی شاہ کی پی پی قیادت سے مشاورت

رینجرز کے اختیارات، قائم علی شاہ کی پی پی قیادت سے مشاورت

کراچی....... وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے آصف زرداری سے بھی فون پر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کراچی میں بلاول ہاؤس گئے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے سندھ میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور آصف زرداری کے درمیان فون پر رابطہ ہوا۔ سید قائم علی شاہ نے پارٹی قیادت کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں :