08 جولائی ، 2015
کراچی....... پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے ایوو لک پتی آفر جیتنے والے پہلے پندرہ خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نعمان احمد (اسلام آباد) ، عامر مشتاق (خانیوال)، محمد اختر ملک اور محمد افضل وسیم (ساہیوال)، سخی الزمانی (نیلم)، محمد شہزاد (راولپنڈی)، سلیم اختر ، طاہر عزیز، انصارمحمود، عدیلہ مجید صدیقی، سلیم افتخار اور عثمان علی (لاہور، آفتاب احمد ملک (میانوالی) اور حمّاس الرحمن ، نجم الدین غوری (کراچی) نے لکی ڈرا کے ذریعے پی ٹی سی ایل کے ریجنل دفاترسےایک لاکھ روپے فی آدمی نقد انعام وصول کئے۔ جیتنے والے خوش نصیب عامر مشتاق نے انعام وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ میں 2009 سے ایوو یوزر ہوں اور سروسز سے مطمئن ہوں۔عمر خالد، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ، وائر لیس بزنس پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہا اپنی کامیابی کو اپنے صارفین کے ساتھ شئیر کرنا ہمارے لیے انتہائی اہم ہے اور لک پتی آفر اسی وژن کا ایک عکس ہے۔ ہماری ہائی سپیڈ چار جی ایل ٹی ای اور ایوو سروسز ہرایک کومناسب قیمت پر براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کر رہی ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اس آفر کے تحت چار جی اور ایوو کسٹمرز کو روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک لاکھ روپے کے انعامات کے علاوہ چودہ اگست کو ہونے والے لکی ڈرا میں پچاس لاکھ کا بمپر انعام بھی دیا جائے گا۔پی ٹی سی ایل صارفین نئی چار جی اور ایوو ڈیوائسز خرید کر یا ریچارج کے ذریعے یا پھر موجودہ ڈیوائسز کو اپ گریڈ کروا کے ایوو لک پتی لکی ڈرا میں حصہ لے سکتے ہیں۔ صارفین ڈیوائسز خریدنے، ریچاج کروانے یا اپ گریڈ کروانے پر پورے مہینے کے لیے لکی میں شامل ہونے کے اہل ہونگے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے جیتنے والے صارفین کو اپنے آفشل نمبر 051- 1236 کے ذریعے مطلع کیا جائیگا۔ اور صارفین کو جیتنی ہوئی رقم حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈیوائس ان کے اپنے نام پرہو۔جیتنے والے تمام خوش نصیبوں کے نام پی ٹی سی ایل کی کارپوریٹ ویب سائٹ پر شائع کیے جا چکے ہیں۔