پاکستان
09 جولائی ، 2015

پشاور : بم دھماکے کامقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کےخلاف درج

پشاور : بم دھماکے کامقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کےخلاف درج

پشاور ......پشاور کے علاقہ اچینی بالہ میں بم دھماکے کامقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کےخلاف درج کرلیاگیا۔ دھماکے کامقدمہ انسداد دہشتگردی تھانہ پشاور میں درج کیاگیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی پولیس اسٹیشن کے مطابق گذشتہ روز رنگ روڈ پر اچینی کے مقام پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیاگیا ہے۔ مقدمہ میں دہشتگردی اور قتل و اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک بچے سمیت دو افراد ذخمی ہوئے تھے۔ جبکہ ٹاؤن تھری کے ایک ٹرک اور دیگر گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچاتھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرپسندوں کا حدف سیکیورٹی فورسز کا قافلہ تھا، جو دھماکے میں محفوظ رہا۔ جبکہ عینی شاہدین نے ایک مشتبہ شخص کو دھماکے کے بعد خیبر ایجنسی کی جانب فرار ہوتے دیکھا۔ جسے گرفتار نہیں کیاجاسکا۔

مزید خبریں :