14 مئی ، 2012
ایڈیلیڈ…طلب سے زائد رسداور سعودی عرب کے وزیر کی جانب سے قیمتوں کو زائد قرار دیئے جانے کے بعد خام تیل کی عالمی قیمتوں میں شدید گرواٹ دیکھی جارہی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں سعودی وزیر پیٹرولیم علی النعیمی کا کہنا تھا کہ برینٹ خام تیل کی قیمت زیادہ ہے اسے 100 ڈالر فی بیرل تک ہونا چاہیے۔ بیان کے بعدبرینٹ خام تیل کی قیمتیں 1.2 فی صد کمی کے بعد 110 ڈالر96 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہیں۔ دنیا میں تیل کی نصف تجارت برینٹ خام تیل میں ہی ہوتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ امریکی خام تیل کی قیمتیں 2 ڈالر 15 سینٹس کم ہوکر 93 ڈالر 98 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہیں۔