14 مئی ، 2012
اسلام آباد … وزارت پانی و بجلی نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے وزارت خزانہ سے 7سے 10 ارب روپے فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کم ہو کر 3800 میگاواٹ ہوگئی۔ ملک میں بجلی کی پیدوار 1200 میگا واٹ جبکہ طلب 15800 میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیدوار میں 3200 میگا واٹ پانی سے جبکہ 8800میگاواٹ تھرمل ذرائع سے حاصل ہو رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق وزارت خزانہ سے فوری طور پر وزارت خزانہ سے 7 سے 10ارب روپے کی رقم جاری کرنے کا کہا ہے ، تاکہ بجلی گھروں کو فیول فراہم کرنے والے پی ایس او اور دوسرے اداروں کو ادائیگیا ں کی جاسکیں۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ وزارت خزانہ سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کو انتہائی کم سطح پر لانے کیلئے مجموعی طور پر 22 ارب روپے درکار ہیں۔ حکام نے یہ بھی بتایا کہ صدر مملکت کی ہدایت کے بعد ابھی تک وزارت خزانہ کی طرف سے صرف 7 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔