دنیا
12 جولائی ، 2015

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ترکمانستان کا دورہ مکمل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ترکمانستان کا دورہ مکمل

بشکک.........بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ترکمانستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد کرغزستان پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ترکمانستان کے دورے کے دوران دو طرفہ تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔ جبکہ دونوں ممالک نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کرنے کے لیے اقدامات تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ نریندر مودی کرغزستان کے دورے پر داراحکومت بشکک پہنچ گئے۔ جہاں آج وہ کرغزستان کے صدر الماس‌بیگ آتامبایف(Almazbek Atambayev ) سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

مزید خبریں :