12 جولائی ، 2015
ڈی آئی خان......برین ٹیومر کے با عث موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا سات سالہ محمد شہیر کی خبر جیو نیو ز پر نشر ہوئی تو اندرون و بیرون ملک سے امداد دینے والوں کی ٹیلی فون کالوں کا تانتا بندھ گیا۔ ڈیرا اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے محمد شہیر کو الشفاء اسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹروں کی طرف سے علاج معالجےکی پیش کش مو صول ہو ئی ہے، جس کے بعد محمد شہیر کو اسلام آباد لے جا یا جا رہا ہے، جہاں ڈاکٹروں کا پینل معائنہ کرکے فیصلہ کر ے گا کہ آیا ان کا علاج پا کستان میں ممکن ہے یا بیرون ملک لے جا نے کے لیے امداد اور وسائل کی ضرورت کا اندازہ لگا یا جائے۔ جمعے کو محمد شہیر کی رپورٹ جیو نیوز پر نشرہوئی تو پاکستان سمیت دنیا بھر سے محمد شہیر کے علاج معالجےکی پیشکش کی گئی ۔ شہیر کے والد نے ان تمام لوگو ں کا شکریہ ادا کیا ہے۔