پاکستان
19 جولائی ، 2015

وزیر اعظم نواز شریف عمرہ ادائیگی کے بعد وطن پہنچ گئے

 وزیر اعظم نواز شریف عمرہ ادائیگی کے بعد وطن پہنچ گئے

لاہور...... وزیراعظم نوازشریف عمرہ ادائیگی کےبعدوطن پہنچ گئے، وزیراعظم کےعزیزواقارب بھی ان کےساتھ تھے۔ پاکستان روانگی سے قبل جیونیوز سے بات کرتے ہوئے وزیرا عظم نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی سلامتی و خوشحالی،ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کی دعائیں کیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ وہ سعودی عرب میں مملکت کے قوانین کی پابندی کریں اوروطن کا امیج بڑھانے کیلئےبحیثیت سفیر مثبت کردار ادا کریں۔

مزید خبریں :